• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں 42بستروں کا اضافی ایچ ڈی یو قائم کر دیا گیا ہے ۔ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی کے مطابق اسپتال میں ایچ ڈی یو موجود تھا لیکن بستر بھر گئے تھے جس کے بعد اضافی 42بستروں کا ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ قائم کیا گیا ہے جس سے کورونا کے مریضوں کے لئے آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ سول اسپتال میں 12بستروں کا ایچ ڈی یو پہلے ہی موجود ہے جو مریضوں سے بھر چکا ہے جس پر 42بستروں کا اضافی ایچ ڈی یو قائم کیا گیا۔

تازہ ترین