• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کورونا کو ڈرامہ اور ارطغرل حقیقت سمجھتے ہیں، فیصل قریشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جسے کورونا وائرس تو ایک ڈرامہ لگتا ہے لیکن ہم ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔فیصل قریشی نے اپنے اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی گزشتہ انسٹاگرام اسٹوری میں جو کہا ہے وہ ارطغرل غازی ڈرامہ کے کرداروں کے بارے میں کہا ہے۔اداکار نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کے اعدادو شمار شیئر کیے جس کے آخر میں لکھا تھا کہ نظر انداز کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔یاد رہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے بہت سے نامور فنکار ایسے ہیں جو ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر کیے جانے پر ناخوش ہیں اور اِس کا اظہار وہ اپنے مختلف سوشل میڈیا پیغامات سے کرتےنظر آرہے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے 24 گھنٹےمیں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 770 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین