• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم سعید سینما کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے سنیما کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔اداکارہ نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔صنم سعید نے مزید کہا کہ ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے تمام تر اجتماعت حد تا کہ سنیما بھی بند کر دیے تاکہ ایس او پی کا خیال رکھا جائے۔

تازہ ترین