• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب آپ کا آغا علی بغیر داڑھی کے دستیاب ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار آغاعلی نے حنا الطاف سے شادی ہوتے ہی اپنی داڑھی منڈھوادی ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آغا علی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار کے چہرے پر نہ داڑھی ہے اور نہ ہی مونچھ ہے۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ ’میں نے گزشتہ تین سال سے داڑھی نہیں منڈھوائی تھی اور اب شادی کے بعد شیو کرکے تھوڑا عجیب لگ رہا ہے۔‘آغا علی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اب آپ کا آغا علی بغیر داڑھی کے دستیاب ہے۔‘اِس سے قبل آغاعلی نے انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا تھا جس میں اداکار کی ایک تصویر میں داڑھی بڑھی ہوئی تھی جبکہ دوسری تصویر میں داڑھی کم تھی۔فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے آغا علی نے اپنی اہلیہ حنا الطاف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اب خوش ہوجاؤ۔‘اداکار کے اِس کیپشن سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ کے کہنے پر ہی داڑھی منڈھوائی ہے۔واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔
تازہ ترین