• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آفس سے براہ راست کمیو نیکیشن،وزارت اطلاعات کی ایم ڈی سرکاری ٹی وی سے وضاحت طلب

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزارت اطلاعات و نشریات نے ایم ڈی سر کاری ٹی وی کی جانب سے وزیر اعظم آفس سے کی گئی براہ راست خط وکتابت کا نو ٹس لیتے ہوئے تین دن میں و ضاحت طلب کر لی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد وزیر کی جا نب سے ایم ڈی سر کاری ٹی وی کو لکھے گئے خط میں ان کی توجہ وزارت کی جانب سے 14 مئی کو تمام شعبوں کے سر براہوں کے نام لکھے گئے خط کی جانب دلائی گئی ہےجس میں ہدایت کی گئی تھی کہ رولز آف بزنس 1973پر عمل کیا جا ئے۔ اس ہدایت کے با و جود آپ نے وزارت کو بائی پاس کرتے ہوئے وزیر اعظم آفس سے براہ ر است کمیو نیکیشن کی ۔ ا س خط کے مندر جات توہین آ میز ہیں اور وزارت کی اتھارٹی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ وزارت نے اس خط کی کاپی وزیر اعظم کے سیکر ٹری کو بھی بھیجی ہے۔
تازہ ترین