• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں بین الاقوامی اساتذہ اورطلباء لائیں گے،راجہ یاسر

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں بین الاقوامی اساتذہ اور طلباء کو لائیں گے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات دیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کے 354 واں آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے ۔راجہ یاسر ہمایوںنے کہا کہ ہمیں معیاری گریجوایٹس پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے وعدے کے مطابق گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے سینڈیکیٹ کے 9 ، اکیڈیمک کونسل کے 11 اور ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 27 اجلاس منعقد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 سے فروری 2020 تک 406 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں ۔ سینیٹ کے اجلاس میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی ایڈوانس انکریمنٹ سے متعلق ہائر ایجوکیشن کے پرفارما کو اختیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے 18 متعدد نوٹیفیکیشن اختیار کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرائیوٹ سیکرٹری، سکیورٹی سٹاف اور سینیٹری ورکرز کے سروس سٹرکچر کی بھی منظوری دی گئیں۔
تازہ ترین