• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد پی ایچ اے نے 75 دن بعد تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ شہر کے پارکوں کو باقائدہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارکس محکمہ صحت کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پارکس میں آنے والےشہری چہرے پر ماسک اور ہاتھوں میں گلوز پہنیں گے۔ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کے بعد شہریوں کو پارکوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گا ورنہ اس کے بغیر شہریوں کو پارکس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جھولوں اور کھیلنے کے مقامات کو فی الحال بند رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین