• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپیکوکا کورونا سےجاں بحق ہونیوالے ملازمین کے لواحقین میں مالی امداد اورنوکریاں دینے کااعلان

لاہور(تجمل گرمانی) پیپکو نے کورونا وائرس سے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے بجلی کمپنیوںکے ملازمین کو 35لاکھ روپے نقد مالی امداد اور بچوںکو تعلیم اور نوکری کی سہولیات دینے کا اعلان کر دیا، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے جاں بحق ملازمین کے کوائف مکمل کر کے ورثا کو مالی امداد کے چیک جاری کئے جائیں۔ جنرل منیجر ہیومن ریسوریس صغیر احمد نے بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ملازمین ان تمام سہولیات کے اہل ہونگے جو کام کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کو ملتی ہیں، اس حوالے سے مراسلہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے سربراہان کو کو مرحوم ملازمین کے کوائف اور چیک جاری کرنے کے احکامات کر دئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین