• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقصود بٹ مسلم لیگ فنکشنل کےمرکزی نائب صدر مقرر

لاہور (پ )پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیرصاحب پگاڑہ نے صنعتکار مقصود احمد بٹ کو پارٹی کا مرکزی نائب صدرمقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے مقصود احمد بٹ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیر صاحب پگاڑہ نے مقصود احمد بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کریں گے ۔
تازہ ترین