امریکی شہر نیویارک کے اسٹور میں چوری کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں آنے والے چوروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی، جس میں چوروں نے واردات کے لیے دو رولس راائس گاڑیوں کا استعمال کیا۔
چوری کی یہ انوکھی واردات مین ہیٹن میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو کے دوران پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مہنگی گاڑیوں میں سے ماسک پہنے چور باہر نکلے اور اسٹور کے اندر داخل ہوئے، ویڈیو میں چوروں کو سامان کے باکسسز کے ساتھ باہر نکلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واردات میں استعمال ہونے والی رولس راائس گاڑیوں کی قیمت 3 سے 5 لاکھ ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔