• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ، ال شارپٹن


انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔

امریکا میں سفیدفام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری کی میت مینیاپلیس کی نارتھ سینٹرل یونیورسٹی لائی گئی تواحترام میں پولیس اہلکاروں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے۔

تقریب سے ال شارپٹن نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار نے گھٹنا فلائیڈ کی نہیں تمام سیاہ فاموں کی گردن پر رکھا تھا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

یادگاری تقریب مین جیسی جیکسن،سینیٹر ایمی کلوبوچار اور گورنر ٹم والز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب فلائیڈ کے قتل میں ملوث تینوں اہلکاروں نے ضمانت کرالی ہے، جج نے تینوں ملزمان کی ساڑھے 7 لاکھ ڈالر فی کس کے لحاظ سے ضمانت منظور کی ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ زیادہ تر افریقن امریکنز کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد ہی نہیں۔

جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب واشنگٹن میں بھی ہوئی جس میں ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہنا ہے کہ ڈیمو کریٹس نسلی اقلیتوں کے تحفظ اور پولیس اصلاحات کے لیے بل پیر کو پیش کریں گے ۔

یادگاری تقریب نیویارک میں بھی ہوئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مئیر خطاب کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کیخلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کے قتل کے دسویں روز مظاہروں میں کمی آگئی ہے، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کےدوران کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین