• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت


سیکریٹری تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت گئی ہے ۔

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی، یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے، آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈائیریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبہ کا ڈیٹا دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

تازہ ترین