• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 57 ہزار 493 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 55 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 24 ہزار 51 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 1 ہزار 626 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 83 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7لاکھ 12 ہزار 252 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 870 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 34 ہزار 39 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 384 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 108 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 740 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 133 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 661 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 689 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 363 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 29 ہو گئی۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 923 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، ماسک کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان ہوگا

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 630 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 410 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 71 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 270 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 65 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 444 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 611 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 27 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین