• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار ہوٹل میں منعقد ہوگا


عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پہلی بار مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے بجائے مقامی نجی ہوٹل میں ہوگا جبکہ آج کے ایجنڈے پر محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیےجائیں گے۔

ایجنڈے میں ’دی پنجاب اوکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ‘ (ترمیمی) بل 2019ء بھی شامل ہے اور اورنج لائن ٹرین پر بحث اور اس کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے عام بحث ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل میں کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ آج کے پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین