• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت سندھ ڈھائی ماہ سےتلاش گمشدہ تھیں، حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وزیر صحت سندھ نے کل پھر رونا دھونا لگایا، وزیر صحت سندھ ڈھائی ماہ سے تلاش گمشدہ تھیں۔

حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مکھیوں کی طرح لوگ مریں گے، وزیر صحت سندھ نے کل رونا دھونا لگایا، پنجاب کی وزیر صحت کام کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، وزیر صحت  سندھ ڈاکٹر عذرا کو بھی آن گراؤنڈ نظر آناچاہیے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں چند روز میں 13 افراد نے غربت کے سبب خودکشیاں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے پرائیویٹ اسپتالوں کو کروڑوں روپے دیئے، نجی اسپتالوں میں سرکاری پیسے سے وی آئی پیز کا علاج ہو رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دو کروڑ روپے سندھ حکومت نے سینیٹائزر پر خرچ کیے ہیں، کس کو دیئے یہ سینیٹائزر قوم کو بتائیں۔

تازہ ترین