• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

صوبائی وزیرِ زراعت سندھ اسماعیل راہو نے حکومت سے اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق کا یہ فیصلہ سندھ اور مزدور دشمنی پر مبنی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے اعلان کیا تھا کہ نوجوانوں کو لاکھوں نوکریاں ملیں گی۔

اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کیا اسٹیل ملز ملازمین کو برطرف کر کے نوکریاں دوسروں کو دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

تازہ ترین