• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کی پلازمہ عطیہ کرنیوالے اہلکاروں سے ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن پلازمہ عطیہ کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کیلئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشن مقصود میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا استقبال کیا ۔

غلام نبی میمن اس موقع پر پلازمہ عطیہ کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے ، انہیں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کے 400 سے زائد ملازمین مرحلہ وار پلازمہ عطیہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 5 ایس ایس یو کمانڈوز نے کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کیا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے جن مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

تازہ ترین