• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پر دائر دعوے کی جلد سماعت کیلئے شہباز کی درخواست


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان پر ہتکِ عزت کے دعوے کی جلد سماعت کے لیے درخواست دے دی۔

لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلاء کو نوٹس جاری کر کے ان سے اس ضمن میں جواب طلب کر لیا۔

لاہورکی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج سہیل انجم نے میاں شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار میاں شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پر ہتکِ عزت کا دعویٰ گزشتہ 3 سال سے زیرِ التواء ہے۔

تازہ ترین