• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: 10 سال سے کم عمر کے 191 بچے کورونا کا شکار

خیبر پختون خوا (کے پی کے) میں 10 سال سے کم عمر کے 191 بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

صوبے میں 10 سال سے 20 سال کی درمیان کی عمر کے 701 بچے اور نوجوانوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے 30سے 40 سال کے درمیان کی عمروں کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔

جنگ اور دی نیوز کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق بچوں میں اموات کی شرح صفر ہے لیکن بچوں کے ذریعے کورونا وائرس گھروں میں موجود والدین اور بوڑھے دادا دادی میں آسانی سے منتقل ہوجاتا ہے جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: 

کورونا وائرس سے بچے اور خواتین زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، چائلڈ رائٹس

حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایت کی جا رہی ہے کہ گھر سے باہر جانے والے افراد کو حکومتی قوائد وضوابط پر عمل کرنا چاہیے تاکہ وہ وائرس سے بچ سکیں۔

تازہ ترین