وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے جو گائیڈ لائن دیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس پر کام کیا، پنچاب کے مقابلے میں سب سے زیادہ سہولیات سندھ میں ہیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی شرح 50 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات کی شرح سندھ میں سب سے کم ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی، جبکہ خیبر پختونخوا میں دکانداروں پر تشدد کیا گیا۔