• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 0.42 فی صد کمی ہوئی۔ کھانے پینے کی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ کچھ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے سے ہوئی۔ ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ پیاز 4 روپے، آلو ایک روپیہ 63 پیسے اور لہسن 8 روپے فی کلو سستا ہوا۔

چنا، دال مسور، مونگ اور ماش کی دال کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ ایک ہفتے میں کیلے اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 70 پیسے سستا ہوگیا۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 14 روپے 77 پیسے اضافہ ہوا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 76 روپے 55 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 42 پیسے، چکن برائلر زندہ مرغی سوا 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جبکہ تازہ دودھ، گائے کا گوشت اور چاول بھی مہنگا ہوا۔

تازہ ترین