• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر ریکوری ،231 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرکاری مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی چند محدود سیکٹرز میں خریداری ،کاروباری ہفتے کے اختتام پر ریکوری ، کے ایس ای100انڈیکس میں 231پوائنٹس کا اضافہ ، سرمایہ کاری مالیت 38ارب34کروڑ10لاکھ روپے بڑھ گئی ، 59.87فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت بہت کم رہا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میںٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس34081پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیاتاہم بعد ازاں سرکاری مالیاتی ادارے اور انسٹی ٹیوشنز سرگرم ہوئے تو خریداری کا رجحان بڑھ گیا اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی مارکیٹ کے اختتام پر 231.03پوائنٹس کے اضافے سے34350.42پوائنٹس ہو گیا ، کے ایس ای30انڈیکس 85.48پوائنٹس کے اضافے سے15000.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس144.47پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جس میں سے 191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ103میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 94ارب 8کروڑ97لاکھ روپے سے بڑھ کر65 کھرب 32ارب 43 کروڑ7لاکھ روپے ہو گیا۔

تازہ ترین