• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 30پیسے کی کمی، برطانوی پاونڈ کی قدر میں1روپے اور یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید30پیسے کی کمی سے163.50روپے سے کم ہو کر163.20روپے اور قیمت فروخت25پیسے کی کمی سے163.75 روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے کم ہو کر163روپے اور قیمت فروخت 163.80 روپے سے گھٹ کر 163.50 روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر182روپے ہوگئی۔

تازہ ترین