• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرز کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں بحال کیا جائے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین امین یوسف بالاگام والانے کرونا کی مہلک وبا سے ہونے والی معاشی تباہ کاریوں اور سنگین کاروباری نقصانات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ صنعتی خام مال کے کمرشل امپورٹرز کوفکسڈ ٹیکس رجیم میں بحال کیا جائے اور ملک کے بہتر ترین معاشی مفاد میں ایس آر او1125کو بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ تجارت وصنعت کو مکمل تباہی سے بچایا جاسکے۔امین یوسف بالا گام والا نے وزیراعظم سے اپیل میں کہاکہ کرونالاک ڈاؤن اور سنگین معاشی بحران کے نتیجے میں کمرشل امپورٹرز کا کاروبار تباہ ہو گیاہے اور انہیں سرمائے کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ کرونا کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور ملکی صنعتوںو مارکیٹوں کی بندش کے باعث کمرشل امپورٹرز کا سرمایہ پھنس کر رہ گیا ہے اوراب صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ کمرشل امپورٹرز کے پاس خام مال کی درآمد بحال کرنے کے لیے سرمایہ بھی نہیں جس سے ملکی صنعتوں بالخصوص معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدی صنعتوں کو طلب کے مطابق خام مال کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکے گی۔

تازہ ترین