• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ امجد وزیر اعظم آزاد کشمیرکے اوورسیز کوآرڈینیٹرمقرر

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) پاکستان مسلم لیگ ن مڈلینڈ آزادکشمیر کے صدر راجہ امجد خان کو وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اوورسیز کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعظم آزادکشمیر مقرر کر دیا۔ اس موقع پر راجہ امجد خان نے جنگ و جیو سےبات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان و آزادکشمیر سے باہر سب سے زیادہ پاکستانی و کشمیر کمیونٹی برطانیہ بالخصوص مڈلینڈ میں آباد ہے اور وطن کے ساتھ ان کے روابط زیادہ رہتے ہیں اورمسائل بھی زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم راجہ فاروق خان نے ان مسائل کے ادراک کے لیے یہ ذمہ داریاں مجھےسونپی ہیں، میری کوشش ہو گی کہ اوورسیز کمیونٹی کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے جس اعتماد کا اظہار وزیر اعظم نے کیا ہےاس پر پورا اتروں۔ بالخصوص کوویڈ 19 کے دوران کثیر تعداد میں کمیونٹی افراد پاکستان و آزادکشمیر میں اور بیشتر برطانیہ میں پھنس گئے ہیں،اس حوالے سے ہم جلد پاکستان ہائی کمیشن لندن سے ملاقات کر کے اس جانب ان کی توجہ مبذول کرائیں گے۔ دوسری جانب کونسلر وسیم ظفر، سیٹھ صابر،محفوظ مغل، چوہدری جبار، سلیم بٹ، مشتاق مغل، چوہدری شاہ نواز، منظور گافا، راجہ گلتاسب خان، مرزا اختر، چوہدری عبدالرحمن آرائیں، راجہ ناصر اور دیگر نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اوورسیز کمیونٹی کا وطن کے ساتھ اعتماد کا رشتہ گہرا ہو گا۔
تازہ ترین