• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گر سکتا ہے، وزارت خزانہ

ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گر سکتا ہے، وزارت خزانہ


اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اپریل سے جون تک ایف بی آر ریونیو میں 700 سے 900 ارب روپے تک کمی ہو گی‘ اور ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 3905 ارب روپے تک گر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ کورونا بحران کے باعث 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں جن میں صنعتی شعبے کے 10 اور خدمات کے شعبے کے 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق کورونا بحران کے باعث غربت کی شرح میں 9فیصد اضافہ ہوسکتا ہے اور یہ 24.3 فیصد سے بڑھ کر 33.5 فیصد ہو جائے گی جبکہ کورونا کے باعث فروری تا مارچ روپے کی قدرمیں ماہانہ بنیاد پر 7.5 فیصد کمی آئی ۔

تازہ ترین