• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ میں ضمانت ہونا کیس کا منطقی انجام نہیں ہوتا، چیئرمین نیب

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مقدمہ میں ضمانت ہونا، کیس کا منطقی انجام نہیں ہوتا، کرپشن کے خلاف کھلی کچہریاں لگا کر 3500 شکایات پر فوری ازالہ کیا گیا،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ آج پوری قوم کی آواز ہے۔

بدعنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ کسی مقدمہ میں ضمانت ہونا، مقدمے کا منطقی انجام نہیں ہوتا۔تفصیل کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے چئیرمین نیب پُرعزم ہیں۔

اس وقت 900 ارب روپے سے زائد کے 1229 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر ہیں۔

تازہ ترین