• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ ، بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طیارہ حادثہ ، بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے،تفصیلات کے مطابق ،22مئی کو کراچی ائرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے پاکستان آئی ہوئی ائربس کی ٹیم اپنے ہمراہ طلوس لے کر گئی تھی ۔ ائر بس کے ٹوئٹ کے مطابق ڈی کوڈ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس کے ڈیٹا کا ٹیکنیکل تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ تاہم اس کی رپورٹ ائر بس کمپنی جاری نہیں کرے گی بلکہ پاکستان میں جہازوں کے حادثات کی تحقیقات کرنے والا ادارہ اے اے آئی بی کرے گا ۔ اے اے آئی بی کے سربراہ بھی اس وقت طلوس میں موجود ہیں ۔دوسری جانب طیارہ حادثہ کے مقام پر ایک عمارت کی چھت پر پھنسے متاثرہ طیارہ کے انجن اور لینڈنگ گیئر کو حادثے کو 14 دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے ۔
تازہ ترین