• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں وزیراعظم کےکٹابچائو پروگرام کیلئے 20 کروڑ مختص کرنیکی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وزیراعظم کا کٹابچائو پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز، کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کیلئے 13 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔کٹا بچائو اورکٹا موٹا کرنے پرگرام کا دائرہ کار پورے ملک کیلئے ہو گا۔ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔چینی کی پیداواربڑھانے کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔چاول کی پیداورا بڑھانے کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔گندم کی پیداورا بڑھانے کیلئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپےاورکپاس کی پیداوار کی بہتری کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔دالوں کی پیداوار بڑھانے کی تحقیق کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
تازہ ترین