• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکے مزار کو تعمیر کے بعدجلدکھول دیا جائیگا، شامی وزیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری نے گزشتہ روزشام کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عبدالستار السید کے ساتھ ٹیلی فون پررابطہ کیا۔ نور الحق قادری نے انہیں بتایا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رح (عمر ثانی) کےمزار کی بے حرمتی پر پاکستانی عوام غم زدہ ہیں،پیر نور الحق قادری نے کہا کہ انبیاء، اہلیبت، صحابہ کرام اور اولیاء کی سرزمین شام سے پاکستانی عوام جذباتی وابستگی رکھتے ہیں، شامی وزیر محمد عبد الستار سید نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ کا مزار شام کے شہر ادلب میں واقع ہے،ادلب شہر لمبا عرصہ دہشت گرد تنطیم جبھتہ النصر کے زیر قبضہ رہا ھے۔ مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز شامی حکومت کے دوبارہ قبضہ سے پہلے کی ہیں۔جبھتہ النصر نے ادلب میں دیگر مزارات کی بھی بے حرمتی کی تھی،انہوں نے بتا یا کہ مزار کی تعمیر اور آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے حضرت عمر بن عبدالعزیز کا مزار عنقریب زائرین کیلئےکھول دیا جائیگا،پاکستانی عوام کے جذبات قابل قدر ہیں، مقدس ہستیوں کے مزارات کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔
تازہ ترین