• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناسے اقتصادی شرح نمومنفی 0.4فیصد پر آگئی،آئندہ مالی سال کیلئے ہدف 2.3 فیصدمقرر

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال 2020-21 کیلئے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 2.3 ،مہنگائی کی اوسط شرح کا متوقع ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے ، سالانہ پلان کی دستاویزات کے مطابق کورونا وبا پھیلنے کے بعد رواں مالی سال 2019-20 میں اقتصادی شرح نمو کم ہو کر منفی 0.4فیصد پر آگئی ، سالانہ پلان کے تحت آئندہ مالی سال کی متوقع جی ڈی پی 2.3 فیصد میں زراعت کی ترقی کی شرح 2.9فیصد ، صنعت کی 0.1فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی کی شرح 2.8فیصد متوقع ہے،آئندہ مالی سال تجارتی خسارے کا تخمینہ 7.1فیصد ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.6فیصد ، برآمدات کی گروتھ 1.5فیصد ، درآمدات کی گروتھ 1.1فیصد متوقع ہے، زراعت کے شعبے کی آئندہ مالی سال کی متوقع شرح نمو 2.3 فیصد میں اہم فصلوں کی شرح نمو 2.2فیصد ، دیگر فصلوں کی شرح نمو 2.1 فیصد رہے گی ، لائیوسٹاک 3.5فیصد ، فشریز 2.1فیصد اور جنگلات کی شرح نمو 1.5فیصد متوقع ہے، صنعت کے شعبے میں کورونا وائرس کے باعث شرح نمو کم ہو کر 0.1فیصد متوقع ہے جس میں مینوفیکچرنگ کے شعبے کی گروتھ منفی 0.7فیصد، لارج سکیل مینوفیکچر نگ کی گروتھ منفی 2.5 فیصد، اور سمال ور گھریلو انڈسٹریز کی 6فیصد گروتھ متوقع ہے، خدمات کے شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد رہے گی جس میں ہول سیل وریٹیل تجارت میں 1.4فیصد ، ٹرانسپورٹ ، سٹوریج کے شعبے میں 1.5فیصد ، فنانس و انشورنس میں 3.4فیصد ، ہائوسنگ میں 4فیصد ، جنرل حکومتی خدمات میں 4.6فیصد اور دیگر نجی شعبے کی خدمات میں 4.2فیصد شرح نمو متوقع ہے، آئندہ مالی سال قومی بچتیں 14.2فیصد اور سرمایہ کاری 15.8فیصد متوقع ہے ، رواں مالی سال 2019-20 میں کورونا وائرس کے باعث جی ڈی پی گروتھ کم ہو کر 0.4 فیصد پر آگئی اور زراعت کی گروتھ 2.7فیصد ، صنعت کی منفی 2.6فیصد اور سروسز کی گروتھ منفی0.6فیصد ہو گئی ، بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 8.53فیصد ہو گئی جو گزشتہ دو برس سے تقریبا 6.1فیصد کے قریب تھی ۔آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح9.56 فیصدرہیگی۔
تازہ ترین