• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل سے متعلق پہلے کسی نے کچھ کہا تو اسے چھوڑ دیں، شبلی فراز


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اسٹیل مل سے لوگوں کو بیروزگارنہیں کررہی گولڈن ہینڈ شیک دے رہی ہے، ہر ملازم کو اوسطاً 23لاکھ روپے کسی کوزیادہ کسی کوکم دیئے جائیں گے، اسٹیل مل کی نجکاری درست قدم ہے توپھراگرمگرمیں نہیں پڑنا چاہئے، اسٹیل مل سے متعلق پہلے کسی نے کچھ کہا تو اسے چھوڑ دیں۔

پاکستان اسٹیل کو موجودہ حالت میں ٹھیک کرنا ممکن نہیں تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس سے متعلق سوال کا جواب فروغ نسیم یا شہزاد اکبر دے سکتے ہیں۔

وہ جیو کے پروگرام”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔عثمان ڈار نے کہاکہ ٹائیگر فورس نے آج سے نو ماسک نو سروس مہم شروع کردی ہے،ٹائیگر فورس نے اب تک پنجاب میں زیادہ کام کیا ہے، ٹائیگر فورس کے رضاکار کسی معاوضہ کے بغیر جذبہ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پارکس تفریح کیلئے نہیں واک کرنے کیلئے کھولے ہیں،ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے عید سے پہلے اور عید کے بعد بالکل مختلف معاملات ہیں، آج میں نے لاہورمیں کئی مارکیٹوں کو دورہ کیا 99.9 فیصد لوگ ایس اوپیز پرعمل کررہے تھے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عید سے پہلے بھی دکانوں اورمارکیٹوں کو سیل کیا گیاتھا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود ایس اوپیزپر عمل نہیں کررہے ہیں، میٹنگوں میں وزیراعظم کے علاوہ سب نے ماسک پہنا ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب بھی کسی جگہ گئے تو انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہواتھا، وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ ، وزراء اور میڈیا پرسنز ایس اوپیز پر عمل کریں تو عام آدمی آسانی سے قائل ہوسکے گا۔

تازہ ترین