• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں ڈالرز کا حصول، پاکستان کا بین الاقوامی ڈونرز کو ایکشن پلان پیش

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان نے کووڈ 19 وبائی مرض کے اثرات کم کرنے کے لئے اگلے دو سالوں میں کئی ارب ڈالر کے قرضوں کے حصول کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کے سامنے تفصیلی ایکشن پلان تیار کر کے پیش کردیا۔اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ منصوبہ بندی کمیشن نے بین الاقوامی ڈونرز کو یہ آگاہ کرتے ہوئے نیشنل ایکشن مٹی گیشن پلان پیش کیا ہے کہ حکومت چھوٹی اسکیم پر عملدرآمد کیلئے 100 ارب روپے کا پروگرام شروع کرے گی جبکہ بین الاقوامی ڈونرز سے توازن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اربوں ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین