• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

واشنگٹن (جنگ نیوز )سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کی شیئر کی گئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل تشہیری ٹوئٹر اکاؤنٹ Team Trump (Text TRUMP to 88022) پر شیئر کی گئی 4 منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک کیے جانے والے سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے عہدیدار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیری ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو کو کاپی رائٹس کی شکایت کے بعد ہٹایا گیا۔
تازہ ترین