• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، بزرگ شہری کو دھکا دینے والے دو افسران کی حمایت 57 افسروں نے استعفے پیش کردیے

نیویارک (عظیم ایم میاں) عالمی شہرت یافتہ نیاگرا فالز کے قریب نیویارک اسٹیٹ کے شہر بفلو (Bufflo) کی پولیس کے 57؍ افسروں نے اپنے دو ساتھیوں کی حمایت میں استعفے پیش کردیئے ہیں جس کے باعث امریکا کے موجودہ بحران میں ایک نئے رجحان کا اضافہ کردیاہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق بفلو پولیس کی ’’ایمرجنسی رسپانس ٹیم‘‘ کےتمام 57؍ پولیس افسروں نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے استعفے پیش کردیئے ہیں ۔دریں اثناءامریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد جاری احتجاجی مظاہروں میں ایک مرتبہ پھر پولیس کے وحشانہ تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ان پولیس اہلکاروں کیخلاف 2 لاکھ افراد نے ایک درخواست پر دستخط کیے تھے اور ان اہلکاروں کی برطرفی کا مطالبہ کیاتھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیو امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلیو کی ہے جہاں پولیس نے ایک 75 سالہ سیفد فام بزرگ کو زور دار دھکا دیا جس کے باعث وہ زمین پر گرے اور ان کے کان سے خون بہنے لگا۔
تازہ ترین