• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات فیل،پٹرول بحران جاری،100روپے لٹربکنے لگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)حکومتی اقدامات فیل،پٹرول بحران جاری،100روپے لٹربکنے لگا ،حکام کے مطابق بحران مزید ایک ہفتہ جاری رہیگا ، ٹرانسپورٹرز واپس آگئے جلد ترسیل شروع ہوجائیگی، وزیرا عظم ، مسابقتی کمیشن ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے اقدامات کیے باوجود ملک بھر میں پٹرول بحران پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ پنجاب کے کئی پٹرول پمپس 100 روپے لیٹر تک پٹرول فروخت کرنے لگے، ضلعی انتظامیہ اوگرا پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ساتھ ساتھ بیشتر سٹیشنز خالی ہیں اور فنی خرابی کے بورڈ آویزاں کرکے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہیں کررہے ہیں ، وزارت پٹرولیم نے بھی اپنے اعلامیہ میں تسلیم کرلیا ہے کہ دونجی کمپنیوں ،شیل اور ٹوٹل پارکو کے پٹرول پمپوں پر پٹرولیم مصنوعات پر ذخائر کی کمی کا سامنا ہے ، وزارت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس وقت ملک میں پٹرول کے ذخائر 272,500میٹرک ٹن ہیں جوکہ اگلے 12دن کی ضروریات کیلئے کافی ہیں جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کے ذخائر 376,000میٹرک ٹن ہیں جوکہ 17دن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں ، تیل کی صنعت کے حکام کے مطابق اگلے ایک ہفتہ تک پٹرول بحران جاری رہے گا کیونکہ ٹرانسپورٹرز عید کے بعد واپس آگئے ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین