• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،اسٹیل ملزملازمین کونکالنےکے کیس کی سماعت9 جون کو ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو نکالنے کے معاملہ سے متعلق کیس کی سماعت9 جون 2020ءمنگل کو ہوگی چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا،فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا، جمعہ کو سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہوں گے ۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سٹیل ملز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔  
تازہ ترین