• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہےخنجر سیکٹر میں سرحدکے 500 میٹر اندر تک آگیاتھا، رواں برس بھارت کا 8واں ڈرون مارگرایا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو چاسوس ڈرون مار


گرائے تھے۔

تازہ ترین