• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں توسیع سے سات لاکھ غیر ارادی حمل ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے لاک ڈاؤن مزید چھ ماہ تک جاری رہنے کی صورت میں سات لاکھ غیر ارادی حمل کے خطرناک امکان کا اظہار کیا ہے۔ ادارے کے مطالعے کے مطابق لاک ڈاؤن جاری رہتا ہے تو ہر تین ماہ کیلئے صنف پر مبنی تشدد کے اضافی معاملات میں اضافی 15 ملین کی توقع ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پوری دنیا میں 114 سے زیادہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 47 ملین سے زیادہ خواتین کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران جنسی استحصال اور بے خواہش یا غیر مطلوبہ حمل ہونے کا خطرہ ہے۔
تازہ ترین