• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے ساتھ کشیدگی بھارت کو دو محاذوں پر آزمائش کا سامنا

 کراچی ( جنگ نیوز ) پاکستان اور چین کے ساتھ بڑھتی سرحدی کشیدگی کے تناظر میں بھارت کو ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لئے بیک وقت دو محاذوں پر بڑی آزمائش کا سامنا ہے ۔ بھارت اور چین دونوں ہی نے اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش مسترد کردی اور کہا کہ کسی تیسرے فریق کی جانب سے مداخلت کی ضرورت نہیں اور صورتحال قابو میں ہے ۔لداخ میں چین اور بھارت کی فوجیں مد مقابل ہیں ۔تاہم مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی وجہ سے کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی موجود ہے۔بیجنگ اور اسلام آباد نے قریبی تعلقات کو مزید مضبوط اور فوجی تعاون فروغ دیا ہے ۔دونوں ممالک نے مشترکہ بحری مشقیں بھی کیں ۔ 
تازہ ترین