• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کے وزیرصحت وزیراعظم ہیں،غلطی کرنے کے بعد اب کہتے ہیں کہ تم سنبھالو، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 13مارچ کو وہ فیصلہ کرلیا جاتا جو ہم تجویز کررہے تھے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،وفاقی حکومت کے وزیر صحت وزیراعظم ہیں۔وفاقی معاون خصوصی صحت غیر منتخب ہیں،غلطی کرنے کے بعد اب کہتے ہیں کہ تم سنبھالو۔بیرون ممالک سے آنے والے افراد سے کورونا پھیلا،غیر معمولی کام کرنے کے باوجود سندھ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر افسوس ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کی شب سندھ اسمبلی میں کرونا کی وباء پر بلائے جانے والے خصوصی اجلاس کے موقع پر ایوان میں بحث کو سمیٹے ہوئے کیا ، وزیراعلی سندھ نے اپنے خطاب سے قبل طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر تمام ارکان نے کھڑے ہوکر مہمانوں کی گیلری میں موجود ڈاکٹرز کو سلام تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اراکین کو ڈیسک بجانے سے منع کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع ڈیسک بجانے کا نہیں ہے، میری تقریر کے دوران کوئی بھی ڈیسک نہ بجائے۔
تازہ ترین