• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر چکن قیمتیں مقرر کرنے پر پابندی عائد، کیا حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے، لاہو ہائیکورٹ

لاہور(ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو مرغی کے گوشت کی قیمتیں واٹس اپ کے ذریعے مقرر کرنے سے روک دیا اور ریمارکس دئیے ہیں کہ کیا حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے ، عدالت نے دکانداروں کو بھی ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد الحسن نے پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔درخوست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت واٹس ایپ کے ذریعہ مسیج کر کے چکن اور مرغی کے انڈوں کی قیمتوں مقرر کر رہی ہے ۔ 
تازہ ترین