• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم کیخلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(اے پی پی) سینیٹ نے جمعہ کو ایک متفقہ قرار داد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایوان بالاکے اجلاس میں یہ قرار داد قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن میں 13 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد میں اس واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے نصب العین کی مکمل حمایت کی گئی جو اس سلگتے ہوئے مسئلے کے پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کا واحد راستہ ہے۔
تازہ ترین