• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن ملک کے پٹرولیم بحران کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کے احکامات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی سیکرٹری داخلہ کو ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والے 27 اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو بھیج دی گئیں، انہوں نے کہا کہ معلوم کیا جائے کہ ڈی جی آئل نے بروقت کارروائی کیوں نہیں کی اور جہازوں کو آف لوڈ کیوں نہیں ہونے دیا۔ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کا بحران کیسے پیدا کیا گیا اور صورتحال کو کیسے اور کس نے اس سطح پر پہنچایا‘ پٹرول مصنوعات کے بحران پر وزارت داخلہ پی ایس او کی مشاورت سے کمیٹی کو جامع رپورٹ پیش کرے۔
تازہ ترین