• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی ماہ بعد پانچوں پلانٹس سے گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں پانچوں آٹو اسمبلنگ پلانٹ ہفتہ رواں میں لاک ڈائون کھلنے کے بعد گاڑیوں کی اسمبلنگ شروع کر دی ہے۔ سوزوکی ٹویوٹا، ہونڈا، کیا، ہنڈائی گاڑیاں جن کی مینوفیکچرنگ 21 مارچ سے بند پڑی تھی اڑھائی ماہ کے بعد ان پلانٹوں نے گاڑیوں کی اسمبلنگ تیزی سے شروع کر دی ہے اسی کے ساتھ آٹو ونیڈنگ انڈسٹری کا پہیہ بھی چل پڑا ہے اڑھائی ماہ تک ہزاروں ورکر بے روزگار رہنے کے بعد کام پر آگئے ہیں۔ ٹریپل ایس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار چوہدری حسن رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ آٹو انڈسٹری پر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جو پچھلے سال لاگو کی گئی تھی وہ واپس لے کر آخری ہچکیاں لینے والی آٹو انڈسٹری کو موت کے منہ میں جانے سے بچائے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک گاڑیوں کیلئے سستی شرح سود کی اسکیم کا اعلان کرے۔
تازہ ترین