• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر میڈیکل کالجز کا نئے گریجویٹس کو ہائوس جاب دینے سے انکار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ملک بھر کے بیشتر پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کردیئے گئے ،کورونا وائرس کی وجہ سے کام نہ ہونے کا کہہ کر نئے گریجویٹس کوہائوس جاب دینے سے انکار کر دیا گیا ہے،متاثرہ گریجویٹس نے اس حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحریری شکایت درج کروا دی،سپریم کورٹ نے 2018 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں نئے گریجویٹس کی ہائوس جاب کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا جس کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز نئے گریجویٹس کو ایک سال کی ہائوس جاب اورتنخواہیں ادا کرنے کےپابند ہیں مگر ملک بھر کے بیشتر پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے سپریم کورٹ کے ا حکامات کو نظر اندا ز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین