• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ فام امریکی کی ہلاکت ، دنیا بھر میں مظاہرے ،آسٹریلیا میں احتجاج پر پابندی

واشنگٹن(اے ایف پی /جنگ نیوز )سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرو ں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث ایسے احتجاج پر پابندی کااعلان کیا گیا ہے،امریکا ،فرانس، برطانیہ، جرمنی اور سائوتھ افریقا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں،دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی سیاہ فام شہری کی امریکا میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں نسل پرستی خوفناک ہے لیکن ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا،سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت واقعی بھیانک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی نظریہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے۔ادھر فرانس میں ایفل ٹاور نسل پرستی کیخلاف نعروں سے گونج اٹھا اور امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف پیرس میں ہفتے کو بھرپورمظاہرہ کیا گیا ۔امریکہ بھر میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف دسویں روز بھی مظاہرے کیے گئےجبکہ کچھ علاقوں میں کرفیو بھی ختم ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین