• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام مال کی درآمد پر پابندی ،ادویات کی قلت پیدا ہونیکا خدشہ

اسلام آباد (بلال عباسی) پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے بھارت سے خام مال کی درآمد پر پابندی کے باعث ملک بھر میں ادویات کی قلت پیدا ہونے کے خدشہ کا اظہار کر دیا ہے، پی پی ایم اے کے مطابق بھارت سے خام مال کی درآمد پر پابندی سے بہت سی ادویات کا سٹاک ختم ہوجائے گا جس کی ذمہ داری فیصلہ ساز اداروں پر ہوگی، پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن(پی پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بھارت سے ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اس کے متبادل ذرائع کو بھی استعمال نہیں کیا گیاکہ ان ادویات کی کمی کو کس طرح اور کن ذرائع سے درآمد کرکے پورا کیا جائے گا۔
تازہ ترین