• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بے روزگاری میں کمی، مئی میں 25 لاکھ نئی نوکریوں کا اضافہ

امریکا میں بے روزگاری میں کمی


واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کی معیشت نے کئی تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کر دیا ہے، گذشتہ ماہ جبکہ کورونا وائرس کا بحران بھی تھا، اس کی جابمارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔مئی میں کل 25لاکھ نئی نوکریوں کا اضافہ ہوا اور اپریل میں بے روز گاری کی شرح 14 اعشاریہ سات سے گر کر 13 اعشاریہ 3 پر آ گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس طرح خدشات تھے کہ بے روز گاری 20 فیصد تک بڑھ جائے گی، لیکن شاید کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی لانے سے اسے فرق پڑا ہے۔

تازہ ترین