• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنیوالےکسی معافی کے مستحق نہیں ،گورنر

لاہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے جن علاقوں میں کورونا کے مر یضوں کی تعداد خطر ناک حدتک بڑ ھے گی وہاں لاک ڈاؤن سخت کر نے سمیت تمام اقدامات کر یں گے۔ ہم پاکستان میں کورونا کے امر یکہ اور جر منی جیسے حالات پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔کورونا بحران سے بے روز گار ہونیوالوں کو ہم کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں محمد توفیق کی جانب سے غر یب خاندانوں کیلئے1لاکھ آٹا عطیہ کر نے کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا ہی متاثر ہو رہی ہے او رمعاشی طور پر امر یکہ جیسے ممالک بھی پریشان ہو چکے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غر یب خاندانوں کیساتھ ہے اور ہم بھی پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے ابتک 11ملین سے زائد لوگوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں۔
تازہ ترین